ڈاکٹر عبدالقدیر سیاسی میدان میں!

ایڈیٹر  |  مراسلات

مکرمی! یہ پاکستان کے 18 کروڑ عوام کی خوش قسمتی ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر جیسے قابل لوگ تازہ ہوا کے جھونکے کی طرح پاکستان کی بدبودار اور گلی سڑی سیاست میں داخل ہو رہے ہیں اگر ایسے مزید لوگ زیادہ سے زیادہ اس میدان میں آئیں تو انشاءاللہ پاکستان کے عوام کی گردن پر 65 سال سے مسلط ظالم، کرپٹ، خاندانی اور الیکشن باز اشرافیہ سے جان چھوٹ سکتی ہے اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے لیکن اس تبدیلی کیلئے سخت محنت اور جدوجہد کی ضرورت ہے۔
(محمد آصف جاہ ۔راوی روڈ چک نمبر114/7-Rتحصیل چیچہ وطنی ضلع ساہیوال)