پوزیشن ہولڈر طلبہ انعامات سے محروم

ایڈیٹر  |  مراسلات

مکرمی!جناب خادم اعلیٰ پنجاب نے یوتھ فیسٹیول 2012 ءمنعقد کروایا، جس میں طلباءو طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، حتیٰ کہ طلباءو طالبات نے اپنی قیمتی پڑھائی چھوڑ کر مقابلہ جات میں حصہ لیا اور بچوں نے اپنی قابلیت کے جوہر دکھائے۔ سکولوں اور کالجز کے جن طلباءو طالبات نے اول، دوئم اور سوئم پوزیشنیں حاصل کیں، ان کو ابھی تک انعامات سے نہیں نوازا گیا۔ میری جناب خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی خدمت میں التماس ہے کہ کیا طلباءو طالبات کے ساتھ یہ کھلی ناانصافی نہیں ہے؟ (عطیہ مختار ملک، رول نمبر517 ‘طالبہ پری میڈیکل (سال اول)پنجاب کالج قصور)