سرکاری ملازمین کے نام کھلا خط

ایڈیٹر  |  مراسلات

مکرمی!ارض پاک پر افسر شاہی / بیورو کریسی کا راج ہے۔ آئین اور قانون مراعات یافتہ طبقے کے گھر بے زبان ملازمہ، چھوٹا جرم کرے تو سزا، بڑا جرم کرے تو خاموشی۔ سرمایہ دار اور صاحب اقتدار زکام کی دوائی بھی عوامی ٹیکس خرچ کرکے لندن سے حاصل کریں اور غریب سرکاری ہسپتالوں میں غلط انجکشن لگنے سے مرتے رہیں۔آپ سرکاری ملازم ہونے کے ساتھ پہلے پاکستان کے شہری ہیں اور بطور شہری آئین آپ کو حق دیتا ہے کہ آپ ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف جاندار آواز بلند کریں۔ آپ کم از کم اتنا تو کرسکتے ہیں کہ اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف ہی اٹھ کھڑے ہوں۔ ہم نے پاکستان بنا تو لیا مگر اب اسے بچانے کی ذمہ داری بھی ادا کرنا ہوگی، مضبوط اور خوشحال پاکستان ہماری اصل منزل ہے۔(سید شفیق الرحمن، شیخوپورہ)