ایک اُستاد کی دہائی

ایڈیٹر  |  مراسلات

مکرمی!میں ضلع قصور میں 03-01-1984 سے عربی ٹیچر ہوں، ایم اے بی ایڈ، فاضل عربی، فاضل اُردو، اوٹی، درس نظامی اور اے ٹی ٹی سی بھی کیا ہے، اسی اے ٹی ٹی سی کی بدولت بغیر تربیتی کورس کا حوالہ دیئے عربی اساتذہ کو مورخہ 01-06-1989 کو ریگولر سکیل دے دیا گیا مگر قوم کا یہ باپ تاحال تشنہ طلب اور منتظر حق ہے۔ ایک عرصہ محکمہ کے دفاتر میں جوتیاں چٹخانے اور سرخ فیتوں کا بوڑھی سانسوں سے سامنا کرنے کے بعد سائل ناچار وزیراعلیٰ پنجاب کی خدمت میں ملتمس ہے کہ خدارا قوم کے خادم، قوم کے باپ اور دیگر محرومین کی دادرسی کرکے حق بہ حق دار رسید کریں۔ (عبدالرحمن بابر و دیگر، 0300-4713553 گورنمنٹ سینٹ پیٹرز ہائی سکول کلارک آباد ضلع قصور)