کشمیر خون سے کب تک نہاتارہے گا
میں آپکے اخبار کے توسط سے اقوام متحدہ کی توجہ اور وزیراعظم کی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف مبذول کروانا چاہتی ہوں ۔ شہ رگ پاکستان یعنی کشمیری مسلمانوں پر مظالم کی انتہا کرتی یہ بھارتی فوج کب تک بے گناہ مسلمانوں کا خون بہائے گی وزیر اعظم پاکستان کی یہ خاموشی کب تک بر قرار رہے گی بھارت سے دوستی اس درجہ اہمیت ر کھتی ہے کہ مظلوم کشمیریوںکا نا حق بہتا خون بھی وزیر اعظم کو دیکھائی نہیں دیتا پاکستا ن زندہ باد کے نعرے لگاتے کشمیری مسلمانوںکے حق میں حکومت ِوقت بھارتی حکومت سے کیوں احتجاج نہیں کرتی خدارا ذاتی مفادات کی چاہ میں مظلوم کشمیریوں کو نظر انداز نہ کریں ان پر ہونے والے مظالم روکنے کی کوشش تو کی جا سکتی ہے جو کہ حکامِ با لا کے اختیارات میں ہے۔ر(ابعہ علی۔ کراچی)