ویٹر نری اسسٹنٹ کا فکس ٹی اے

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
 ویٹر نری اسسٹنٹ کا فکس ٹی اے

مکرمی! محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ میں ویٹرنری اسسٹنٹ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں فرائض کے لحاظ سے یہ ملازمین اہم ترین اور مراعات کے لحاظ سے محروم ترین ہیں ویٹرنری اسسٹنٹ جانوروں کو متعدی امراض سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور جانوروں کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ملک میں کبھی دودھ، گوشت اور انڈوں کا بحران پیدا نہیں ہوا اور نہ ہی کبھی ڈیری مصنوعات کی قلت پیدا ہوئی۔یہ ملازمین صرف گاو¿ں گاو¿ں اور گھر گھر ہی نہیں بلکہ ڈیروں پر جاکر کام کرتے ہیں جس کیلئے ان کو صرف 45-0 روپے ماہانہ فکس ٹی سے دیا جاتا ہے جوکہ ڈیڑھ روپیہ یومیہ بنتا ہے۔چونکہ ان ملازمین نے گھر گھر جانا ہوتا ہے اسکے لئے ان کو کم از کم روزانہ 2 لیٹر پیٹرول کی ضرورت ہوتی ہے۔(رانا محمود احمد چک نمبر 58 جنوبی تحصیل و ضلع سرگودھا)