بیاد…ڈاکٹر مجید نظامی مرحوم

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
بیاد…ڈاکٹر مجید نظامی مرحوم

ایک مجید نظامی تھا وہ شہکار صحافت کا
جس کے دَم سے اونچا تھا کردار صحافت کا
قائد کا وہ وارث تھا ، تھا اقبال کا شیدا بھی
پاکستان کا عاشق تھا وہ سالار صحافت کا
ہر آمر سے لڑنے والا داعی تھا آزادی کا
آج بھی سب سے اونچا ہے وہ مینار صحافت کا
لاج ہمیشہ رکھی ہے جس نے قوم کے جذبوں کی
ہے اخبار ’نوائے وقت‘ گلے کا ہار صحافت کا
لوگ تو آتے جاتے ہیں لیکن اُسکے جانے سے
آج تو سُونا سُونا ہے یہ بازار صحافت کا
اتنے پھول کھِلائے ہیں اُس نے تو اُمیدوں کے
برسوں ارشدؔ مہکے گا یہ گلزار صحافت کا
(ارشید ارشد… وہاڑی)