ایجوکیٹرز کو مستقل کیا جائے

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
ایجوکیٹرز کو مستقل کیا جائے

مکرمی! اب سے کئی سال پہلے محکمہ تعلیم نے نئی سکیم ایجوکیٹرز کا اعلان کیا اور اس میں M.S.c اور B.S.c ایجوکیٹرز بھرتی کئے گئے۔ ان ایجوکیٹرز کو ایڈہاک پر رکھا گیا اور ساتھ ہی حکومت پنجاب کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ ان کو بہت جلد مستقل کر دیا جائے گا۔ لیکن سالہا سال گزر گئے ہیں۔ پنجاب کے ایجوکیٹرز اساتذہ کو مستقل نہیں کیا گیا۔ ان ایجوکیٹرز سے مسلسل کام لیا جارہا ہے لیکن ایڈہاک بیس کی تلوار ہر وقت ان کے سروں پر لٹک رہی ہے۔ رانا مشہود خان صاحب رحم دلی فرماتے ہوئے پنجاب ایجوکیٹرز کو مستقل کئے جانے کے احکامات صادر فرمائیں۔ آپ کو دعائیں دینگے۔ (سکنہ مکان نمبر 17/7 محلہ منظورآباد نزد مسجد قاری غلام یاسین تحصیل و ضلع لیہ )