یمن میں خانہ جنگی

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
یمن میں خانہ جنگی

مکرمی! یمن میں خانہ جنگی نے خوفناک صورتحال اختیار کر لی ہے۔ اس خانہ جنگی میں دو اسلامی ممالک مد مقابل آ گئے ہیں۔ ایسی نازک صورتحال میں وزیراعظم پاکستان کا یمن بحران کے حل کیلئے اسلامی ممالک سے رابطوں کا فیصلہ دانشمندانہ ہے۔ وزیر اعظم کی ہدایت اور نگرانی میں محصور پاکستانیوں کے انخلاء کے خصوصی اور ہنگامی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔ نازک صورتحال کا تقاضہ ہے کہ پاکستان کو سفارتکاری سے یہ تنازعہ حل کر کے موثر اور نتیجہ خیز کردار ادا کرنا چاہیئے اور ساتھ ہی حکومت کو چاہیے کہ پارلیمانی لیڈروں سے مشاورت کے بعد قومی مفاد میں قومی فیصلے کریں اور قومی اتفاق رائے پیدا کریں تاکہ عوام میں موجود تشویش کو دور کیا جا سکے۔ (عظمیٰ انتظار۔ لاہور)