ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات

مکرمی!آج کے اس دور میں جہاں میڈیا کا بول بالا ہے‘ ہم آئے روز پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے حادثات کی خبریں دیکھتے ہیں جو دن بدن بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ پاکستان کے اندر دہشت گردی تو اس کا مقدر بنی ہے‘ لیکن اگر ہم ہر روز ہونے والے ٹریفک حادثات میں لوگوں کی تعداد دیکھیں تو حادثات کی تعداد دہشت گردی سے بڑھ جائے گی جس کی سب سے بڑی وجہ کم عمری میں نوجوانوں کا کار اور موٹرسائیکل چلانا۔ حکومت کو چاہئے کہ کچھ ایسے ٹریننگ مراکز قائم کروائے جہاں پر ڈرائیونگ کی تربیت دی جائے۔ (اعجاز احمد لاہور)