مکرمی! سادہ لفظوں میں ”مکتب کی کرامت“ کہنے میں حرج نہیں لیکن معصوم شہیدوں کا لہو جو رنگ لا رہا ہے، ایمان افروز ہے، اس کی حقانیت سے فرار نہیں۔ کیا معجزہ ہے کہ ملک عزیز کی دو بڑی سیاسی پارٹیاں مجبورہیں اپنی راہیں متعین کرنے میں جو ملک کے حق میں راہ بنا رہی ہیں۔ NAP پر عملدرآمد سے اب فرار نہیں کہ عوام اس کی پشت پرہیں۔ پی پی اپنے لیڈروں اور کارندوں کی بداعمالیوں کا دفاع ہرگز نہیں کررہی ہے، محض اوروں کو بھی شامل کرنے کی طرف توجہ دلا رہی ہے یعنی ملک کی وکالت کے فرائض آن پڑے۔ ”حرم کو پاسبان مل گئے صنم خانوں سے“ ”کٹیں جو چند گردنیں تو قوم کی حیات ہے“ اپنی جگہ، بداعمال لوگوں کیلئے سنہرا موقع ہے کہ تائب ہو کر انصاف کے حوالے ہو جائیں اور آخرت بھی کما لیں۔ ملک بچانے کے اس عمل میں شامل ہو کر منصب اور مجرم دونوں قومی ہیروز جانے جائیں گے، سبحان اللہ، ملک عزیز کی بھی سنی گئی۔ (معین الحق266-P- ماڈل ٹاﺅن لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38