مکرمی! کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر والٹن سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ گرین لین کی سڑک بنوائیں۔ کیونکہ گرین لین کی سڑک ٹوٹ پھوٹ چکی ہے جا بجا گڑھے پڑے ہوئے ہیں۔ گاڑیوں کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والی بھی مشکلات سے دو چار ہیں۔ گرین لین کی سڑک پر مارکیٹس اور بلڈنگیں بننے کی وجہ سے پانی پڑتا رہا ہے۔ بعض لوگ گاڑیاں دھوتے رہے ہیں جسکی وجہ سے سڑک ٹوٹ گئی ہے۔ بارش ہونے کی وجہ سے سڑک پر پانی کھڑا ہو جاتا ہے، بچوں کو سکولوں میں لے جانے اور واپس لانے والی ویگنیں اور رکشے بھی پھنس جاتے ہیں، جسکی وجہ سے بچے بروقت سکولوں تک نہیں پہنچ سکتے اسلئے گرین لین کی سڑک فوری طور پر بنوائی جائے ، علاقے کے MPAچودھری محمد یٰسین سوہل سے بھی اپیل ہے کہ وہ گرین لین کی سڑک بنوانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔(اہلیان گرین لین سٹریٹ 7آفیسرز کالونی والٹن روڈ لاہور کینٹ)
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024