مکرمی! عمران اور قادری جو کہ یہی چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ موجود افراد کا ٹکرائو پولیس اور فوج کے ساتھ اور زیادہ سے زیادہ لوگ مریں اور زخمی ہوں تاکہ ان کی پارٹی ان افراد کو کیش کراکے عوامی اور میڈیا کی ہمدردی حاصل کر سکے۔ہم سب نے دیکھا اس ٹکرائو میں نہ تو عمران خان کے بیٹے موجود نظر آئے اور نہ ہی قادری صاحب کا کوئی بیٹا دکھائی دیا۔پرا من احتجاج کے نام پر لوگوں کو اشتعال دلا کر پولیس پرچڑھائی کرنے والے دونوں نام نہاد لیڈران اپنے کنٹینر اوربلٹ پروف گاڑیوں میں بھیگی بلی بن کر بیٹھے رہے۔نظر آئے تو صرف قادری کے غریب ملازمین اور عمران خان کے ٹائیگرز۔ ایوان صدر،وزیرا عظم ہائوس ،پی ٹی وی اور سپریم کورٹ کی بلڈنگ پر قبضہ کرنے کی کوشش میں پولیس اور ڈنڈا بردار فورس کی لڑائی میں سینکڑوںپولیس ملازمین کے علاوہ عمران قادری کے ڈنڈا بردار بھی زخمی ہو گئے۔ (ممتاز امیر رانجھا)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38