گرفتن خطائے بزرگاں خطا است

مکرمی ! ہمارے آئین کی دفعات یقیناً اخلاق اور مذہب سے اخذ ہیں اور آئین میں کسی نامعقول بات کا وجود نہیں ہو سکتا۔ ملک کے صدر ہونے کی حیثیت میں وہ بزرگ شمار ہوں گے اور ان کا استثنا اس بات کے تحت مناسب لگتا ہے کہ ”گرفتن خطائے بزرگاں خطا است“ لیکن صدر بننے سے پہلے جب وہ بزرگ نہیں تھے تو اس دور کی خطائیں قابل گرفت ضرور ہیں جس کا تعین سپریم کورٹ کو کرنا ہے۔ عدلیہ کے مناسب فیصلوں سے آئندہ مناسب قانون سازی کی راہ ہموار ہو گی۔ (معین الحق 042-35164587)