داعی اسلام ﷺ (پیغام و نظام)

مترجم: پروفیسر خالد پرویز
نبی کریم ﷺ کی حیاتِ مبارکہ دنیا کے سامنے ایک کھلی کتاب کی مانند ہے جس میں امن و آشتی، محبت و الفت کے اسباق نمایاں نظر آتے ہیں۔ اسی طرح جس مذہب حق کی آپ نے تبلیغ کی وہ اخلاقی، سیاسی، عدالتی، معاشی، معاشرتی ہر لحاظ سے ایک مثالی معاشرہ کی تشکیل و ترویج کا باعث ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ڈاکٹر محمد حمیداللہ کی انگریزی کتاب Introduction to Islam کا اردو ترجمہ ہے۔ پروفیسر خالد پرویز نے اس کتاب کا ترجمہ کرکے پیغمبر اسلام ﷺ کے پیغام و نظام کو عام قاری تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ کتاب کی ضخامت 288 صفحات، قیمت 325 روپے اور ملنے کا پتا علی میاں پبلی کیشنز 20 عزیز مارکیٹ اردو بازار لاہور ہے۔(تبصرہ: محمد شفیق سلطان)