ہماری غفلت اور کوتاہیاں اور بڑھتے ہوئے حادثات

ایڈیٹر  |  مراسلات

مکرمی!آج کے لوکل اخبار میں ایک افسوسناک خبر نظر سے گزری کہ ایک خاتون موٹر سائیکل پر اپنے کزن کے ہمراہ جا رہی تھی کہ اپنے ہی موٹر سائیکل میں دوپٹہ پھنسنے سے گر گئی اور پیچھے آتے ہوئے ٹرک تلے کچلے جانے سے جاں بحق ہو گئی۔ یوں ذرا سی غفلت سے ایک انسانی جان ضائع ہو گئی۔ خواتین سے بھی درخواست ہے کہ وہ موٹر سائیکل پر سوار ہوتے ہوئے اپنے دوپٹے/ عبایہ کو احتیاط سے لپیٹ کر رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے کا احتمال نہ ہو۔ موٹر سائیکل چلانے والا بھی اپنے ساتھی کی حفاظت کا خیال رکھے۔(شفیق سلطان، لاہور03004341918)