سبزہ زار ڈی بلاک میں ماحولیاتی آلودگی

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
سبزہ زار ڈی بلاک میں ماحولیاتی آلودگی

مکرمی! ڈی بلاک سبزہ زار لاہور ایل ڈی اے کی رہائشی سکیم اور ایک پوش علاقہ ہے۔ جہاں پر سابق بیورو کریٹ، پروفیسر، صحافی، اساتذہ اور زندگی کے دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد رہائش پذیر ہیں۔ ڈی بلاک اور اس سے ملحقہ سی بلاک میں سرکاری کالجز، لڑکوں اور لڑکیوں کے ہائی سکول اور بے شمار پرائیویٹ سکول اور دینی مدارس بھی واقع ہیں۔ کچھ عرصہ سے ناپسندیدہ عناصر نے اس علاقے کا ماحول خراب کرنا شروع کر دیا ہے۔ جس سے مکینوں کی زندگی تکلیف دہ ہو گئی ہے۔ پلاٹ نمبر 6، ڈی بلاک، جو کہ ایک کنال رقبہ پر محیط ہے میں سروس اسٹیشن، ورکشاپ اور گاڑیوں کے باڈی میکرز نے اپنا کاروبار جما لیا ہے جس سے اہل علاقہ کو ڈیزل اور پٹرول کی بدبو کے اثرات او ورکشاپ میں دن رات باڈیوں کی مینوفیکچرنگ کے دوران بے تحاشہ شور برپا ہوتا ہے جس سے طالب علموں کی پڑھائی متاثر اور کئی قسم کے کیمیکل جلانے سے بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں۔ جس سے ڈی بلاک کے مین بلیو وارڈ کے رہائشیوں اور دیگر افراد کو شدید اذیت کاسامنا ہے اور صحت کے مسائل پیدا ہو گئے ہیں آپ سے التماس ہے کہ اس غیر قانونی اور غیر صحت مندانہ کاروبار کو مفاد عامہ کے تحت فوری بند کیا جائے اور ہمیں اس اذیت سے نجات دلائی جائے۔  (پروفیسر رانا لطیف اور دیگر اہلیان ڈی بلاک سبزہ زار سکیم، لاہور)