’’نئی نسل میں تعلیم کا رحجان‘‘

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
’’نئی نسل میں تعلیم کا رحجان‘‘

مکرمی! ہر طبقہ کے لوگوں کی اکثریت مسائل کا واحد حل تعلیم اور شعور کی آگاہی بیان کرتی ہے لیکن عملی طور پر دیکھا جائے تو ملک میں حالات اس کے بالکل برعکس ہیں۔ اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں یہ شائع کیاکہ پاکستان کی نئی نسل میں تعلیم کا رحجان روز بروز کم ہورہا ہے ۔ہمارے ہاں پرائمری سطح کے استاد کو سب سے کمتر درجے کا استاد سمجھا جاتا ہے حالانکہ وہی ہے جو ’’پنیری‘‘ اُگانے کاکام کررہا ہے باقی ساے لوگ تو اس کی رکھی گئی بنیاد پر عمارت تعمیر کر رہے ہیں لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ پرائمری سطح کے اساتذہ کی مراعات میں اسقدر اضافہ کرے کہ ایجوکیشن میں پوزیشن ہولڈر لوگ استاد بننے کی خواہش کریں اور نئی نسل میں تعلیمی رحجان کو بڑھا یا جاسکے (طلعت جبیں۔لاہور)