ٹریفک قوانین کا احترام

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
ٹریفک قوانین کا احترام

مکرمی! ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہو یا پھول توڑنے سے لیکر کوئی اور قانون شکنی یہ معاشرہ کیلئے قابل فخر نہیں۔ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو قانون کی پاسداری کرتی ہیں۔ ہمیں ازخود اچھا شہری بننے کیلئے قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جس سے آپ خود بھی تکلیف صورت حال کا شکار نہ ہوں اور دوسرے بھی اس سے محفوظ رہیں۔ ورنہ آئے روز ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں اور قانون نافذ کرنیوالوں کے سامنے بھی قانون شکنی کے مناظر الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ذریعے بھی سامنے آتے رہتے ہیں ایک مہذب قوم اور قانون کی پاسداری کیلئے اضافی تربیت کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے نہ تھی۔ اس کے لئے ہم سب کو ملکر ایسے اقدامات کرنے چاہیں۔ جس سے ہم رہے ملک و قوم کا مہذب چہرہ دنیا کے سامنے لاسکیں ۔(ابوسعدیہ سید جاوید علی شاہ۔سیالکوٹ)