باغ جناح کو سوکھنے سے بچایا جائے

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
باغ جناح کو سوکھنے سے بچایا جائے

مکرمی ! باغ جناح لاہور ہی نہیں پورے پاکستان کی سب سے بڑی اور مشہور تفریح گاہ ہے۔ یہ ایک باغ ہی نہیں ایک تاریخ ہے۔ ہر روز ہزاروں افراد یہاں سیر اور جاگنگ کیلئے آتے ہیں۔ صبح و شام یہاں میلے کا سماں ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے کچھ عرصہ زیر زمین پانی کی سطح کم ہونے کے اثرات یہاں کے قدیم درختوں، پودوں اور سبزہ پر نمایاں ہونے لگے ہیں اس پر قابو پانے کی بجائے حکومت کی لاعلمی اور بے توجہی سے باغ جناح چائنہ چوک کے نزدیک پانی نکالنے کیلئے ایک ٹربائن نصب کیا گیا ہے جو روزانہ لاکھوں گیلن پانی کھینچ رہا ہے جس سے زیر زمین پانی کی سطح اور نیچے گرتی جا رہی ہے۔ اگر یہی حالت جاری رہی تو وہی باغ جناح جس کی خوبصورت اور سرسبز ماحول کی پورے ملک میں تعریف ہے ایک ویرانے اور اجاڑے میں تبدیل ہو جائے گا۔ حکومت پنجاب اس باغ کو سوکھنے سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔ (لیاقت علی و دیگر شہری ۔ لاہور)