بائیوجیکل سائنسز کے طلبہ کیلئے میتھ کا ٹیسٹ کیوں

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
بائیوجیکل سائنسز کے طلبہ کیلئے میتھ کا ٹیسٹ کیوں

مکرمی ! بائیوجیکل سائنسز کے بی ایس سی کے طلبہ جنہوں نے صرف میٹرک تک میتھ پڑھی ہوتی ہے کہ ساتھ ایک بڑی زیادتی یہ ہو رہی ہے کہ ان سے بھی جی اے ٹی اور جی آر ای کے داخلہ ٹیسٹ میں میتھ کا ٹیسٹ لیا جاتا ہے جو پاس کرنا ہوتا ہے یہ سراسر ظلم ہے۔ اسکی جگہ ان طالب علموں سے بائیو کا ٹیسٹ لیا جائے جس کے وہ طالب علم ہوتے ہیں زیادہ بہتر ہے کیونکہ وہ میٹرک کے بعد 6 سال تک میتھ نہیں پڑھتے۔ اس لئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر تعلیم یہ مسئلہ حل کر کے ہزاروں طلبہ کی دعائیں لیں اور انہیں ذہنی اذیت سے بچائیں۔ (تہمیر نبی ۔ طالب علم بی ایس سی انوائر مینٹل سائنسز ۔لاہور)