بے موسمی سہولت

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
بے موسمی سہولت

مکرمی! گزشتہ دنوں میں وزیراعظم کا بیان جاری ہوا کہ سردیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے حالانکہ سردیوں میں بجلی کی زیادہ ضرورت نہیں ہوتی لیکن پھر بھی یہ اچھا قدم ہے وزیراعظم صاحب سے گزارش ہے کہ گرمیوں میں بجلی اورسردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی طرف خصوصی توجہ دیں تا کہ ہر موسم کی جو ضرورت ہے وہ صحیح طرح پوری ہو سکے اور عوام کی مشکلات میں کمی آئے بے موسمی سہولت فراہم کر کے حکومت عوام کو کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں پہنچاتی حکومت کو وہ اقدام کرنے چاہیے جس سے عوام کو فائدہ پہنچے اور لوگوں کے لئے آسانی پیدا ہو۔ (طیبہ رحمان گورنمنٹ ایم اے او کالج ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ)