اپیل برائے علاج

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
 اپیل برائے علاج

مکرمی! مورخہ 29-11-2014 کو گلشن روای ڈبل سڑکوں پر ایکسیڈنٹ ہوا۔ جس میں میرا شوہر کمال احمد موقع پر ہی ہلاک ہوگیا اور مجھے ایمبولینس کے ذریعے میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا۔ میری دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی تھیں۔ جس پر ایمرجنسی میں فوری طور پر میری ایک ٹانگ کاٹ دی گئی۔ اور دوسری ٹانگ بری طرح متاثر ہوئی ہے جس پر صرف گوشت نہیں ہے ہڈی باقی ہے۔ اور میں ایک ماہ سے سائوتھ سرجیکل زنانہ وارڈ گھڑی والی بلڈنگ میں زیر علاج ہوں۔ اور ابھی تک کوئی فرق نہیں پڑ رہا۔ مجھ ڈرہے کہ کہیں میری دوسری ٹانگ بھی نہ کاٹ دی جائے۔ میری وزیر اعلیٰ اور مخیر حضرات سے دردمندانہ اپیل ہے میرا علاج کرانے میں میری مدد کریں۔(مریض آسمٰہ کمال، رابطہ 0322-4352573)