ڈائریکٹر جنرل نادرا سے اپیل

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! تسلیم ڈائریکٹر جنرل قومی رجسٹریشن نادرا‘ ڈائریکٹر قومی رجسٹریشن نادرا‘ (شناختی کارڈ) ڈسٹرکٹ ننکانہ سے پرزور اپیل ہے کہ قومی رجسٹریشن آفس سانگلہ ہل کے انچارج اور عملہ کی زیادتیوں سے ہمارے اہل خانہ کو نجات دلائی جائے اور میرے بچوں‘ بھتیجوں کے علاوہ میری اہلیہ کے قومی شناختی کارڈ بنانے کیلئے احکامات جاری کئے جائیں یاد رہے کہ ہمارا خاندان 1947ء سے سانگلہ ہل میں آباد ہے اور تجارت کرتے ہیں۔ قبل ازیں ہمارے خاندان کے قومی شناختی کارڈ رجسٹریشن آفس ڈسٹرکٹ شیخوپورہ سے جاری دو مرتبہ 1973ء سے اب تک جاری شدہ ہیں لیکن سانگلہ ہل نادرا آفس والوں نے ہمیں عرصہ ایک سال سے پریشان کررکھا ہے۔ چنانچہ ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے اور ہمیں شناخت کارڈ جاری کرنے کیلئے احکامات جاری صادر فرمائیں ۔(عزرت خان ولد امیر خان‘ وارڈ نمبر 1 پرانا چہور مڑھ بلوچاں روڈ سانگلہ ہل)