غریب کو جینے کا حق دیا جائے

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! مہنگائی اس قدر ہو گئی ہے کہ غریب آدمی کا زندہ رہنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ سبزیاں، ٹماٹر اور دالیں خریدنا غریب آدمی کے بس سے باہر ہے۔ یہی حال دودھ اور دہی کی قیمتوں کا بھی ہے یہ بھی اتنے مہنگے ہوگئے ہیں کہ ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ غریب آدمی نہ تو دودھ لے سکتا ہے اور نہ ہی فروٹ خرید سکتا ہے۔ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نے کہا تھا کہ ہم غریب لوگوں کی  حالت سنوار دیں گے لیکن وہ ووٹ لیکر چلے  گئے۔ میری حکومت سے درخواست ہے کہ غریب آدمی کو جینے کا حق دیا جائے۔
(شوکت ناظم ۔ چیئرمین مسائل کمیٹی ،لاہور)