جنرل (ر) پرویز مشرف کا کورٹ مارشل ہونا چاہئے

مکرمی! سپریم کورٹ نے 3 نومبر 2007ء کے اقدامات کو غیر آئینی قرار دے کر اپنی ذمہ داری پوری کر دی جبکہ عوام نے انکار کرنے والے بہادر چیف جسٹس کو طاقتور سچائی سے پرامن احتجاج کے کے ذریعے بحال کرکے ثابت کر دیا کہ وہ باشعور ہیں اور ظالم کا احتساب کرنا جانتے ہیں جنرل (ر) پرویز مشرف کو کورٹ مارشل سے بچانے کے لئے غیر ملکی مقتدر قوتیں اور امریکہ بہادر سامنے ضرور آئیں گے۔ اب فوجی جرنیلوں کو اپنے عمل سے ثابت کرنا ہے کہ وہ عوام اور ملک کی کس حد تک خیر خواہ ہیں اگر اس قوم کو زندہ رہنا ہے تو لازم ہے کہ سکبدوش جنرل کا کورٹ مارشل کیا جائے وہ ملک برباد ہوجاتے ہیں جس ملک کے طاقتور جرائم پیشہ افراد کو معاف کر دیا جاتا ہے۔ (اجمل شبیر 0331-4577625 )