بلدیہ ساہیوال توجہ دے ؟

مکرمی! یادگار ساہیوال سے ساہیوال سٹیشن کو جاتے ہوئے سی آئی اے سٹاف کے نزدیک سڑک کے دونوں اطراف سڑک پر گڑھے بن چکے ہیں جس پر آئے روز حادثہ ہوتا رہتا ہے۔ چودہ اگست کی آمد آمد ہے یوم آزادی کی خوشی میں شہر کے متعدد موٹر سائیکل سوار 13 اگست کی شام سے ہی اپنے اپنے موٹر سائیکل کے سیلنسر نکال کر آپس میں دوڑیں لگاتے پھرتے ہیں۔ میری بلدیہ ساہیوال کے شعبہ شاہراہ تعمیرات سے درخواست ہے کہ تیرہ اگست سے پیشتر سڑک کی مرمت کر دی جائے تاکہ تیرہ اور چودہ اگست کو سڑک کی خرابی کی وجہ سے حادثات رونما نہ ہوں اور کھلنڈرے موٹر سائیکل سوار اپنی ٹانگ ہاتھ پائوں فریکچر کروانے سے بچ جائیں
(رانا ریاض احمد ساہیوال 0321-6907357)