کشمیریوں کا جذبہ حریت ۔۔۔محسن امین تارڑ ایڈووکیٹ

ایڈیٹر  |  مراسلات

جا.... میں تیری خدائی کو نہیں مانتا
تو حاکم وقت ہو گا
مجھے اس سے کیا؟
میری سرشت میں نہیں ہے جھکنا
توڑ دے‘ چاہے مروڑ دے
لینا دینا کچھ نہیں تجھ سے
پرے ہٹ
میری دھوپ چھوڑ دے
کوئی تاریخ میں زندہ ہے
کوئی تاریخ میں مردہ ہے
تاج و تخت کے ہوتے بھی
مایوس و آزردہ ہے
جذبہ حریت سے
کوئی تختہ دار گیا
تن من وار گیا کہ جا!....
میں تیری خدائی کو نہیں مانتا
تو حاکم وقت ہو گا
مجھے اس سے کیا؟