سونامی تباہی کی علامت

ایڈیٹر  |  مراسلات

مکرمی! عمران خان اپنے جلسے جلوسوں کیلئے سونامی کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔ سونامی تباہی کی علامت ہے لیکن عمران خان صاحب بار بار بڑے فخر سے سونامی کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔ وہ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ میں پہلے والے پاکستان کو تباہ کر کے نیا پاکستان بنا¶ں گا یا پھر سب سیاسی پارٹیوں کا نام و نشان مٹا دوں گا۔ مسٹر خان جب سونامی آتا ہے تو وہ یہ نہیں دیکھتا کہ میرے آگے کون ہے وہ بلاتفریق سب کو بہا لے جاتا ہے۔ وہ یہ نہیں دیکھتا کہ میرے آگے مسلم لیگ (ن)‘ پیپلز پارٹی‘ مسلم لیگ (ق) یا پرویز مشرف کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ ہے وغیرہ وغیرہ وہ سب کیلئے یکساں تباہی لاتا ہے۔ اسی لئے یہ مت سمجھیں کہ سونامی سے دوسروں کو تباہ کر دوں گا۔ اس لفظ سے آپ کو بھی نقصان پہنچ سکتا اسلئے جو بھی بات کی جائے اس کے معنی و مفہوم کو مدنظر رکھ کر کی جائے تو بہتر ہوتا ہے۔(سید وقار حسین شاہ دلاور پور - گجرات )