بیمار خاتون کی اپیل

ایڈیٹر  |  مراسلات

مکرمی ! میں عرصہ دس برس سے فالج کی بیماری میں مبتلا ہوں۔ میرا شوہر مزدور ہے جو کما کر لاتا ہے خرچ ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے پچاس ہزار روپے خرچہ آئے گا اور میری طاقت نہیں کہ اتنی بڑی رقم اپنے علاج پر خرچ کر سکوں۔ اگر علاج بروقت نہ ہوا تو میں مکمل طور پر مفلوج ہو جاﺅں گی۔ میری مخیر حضرات سے اپیل ہے کے میرے علاج کیلئے امداد کریں۔ (شہناز بی بی مکان نمبر 125 سٹریٹ نمبر 1 محلہ سلامت پورہ لاہور کینٹ۔ 0344-4674311)