مکرمی! پاکستان میں دھرنوں کا رواج اور اپنی بات منوانے کیلئے سڑکوں پر ناچ گانے کی وباءیورپ و برطانیہ کا رخ کرتی نظر آ رہی ہے گذشتہ چند ماہ سے پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد اسی انداز میں مانچسٹر برطانیہ میں پی آئی اے کہ خلاف برسر پیکار ہیں یہاں موجودہ کشمیریوں پاکستانیوں کے پی آئی اے سے متعلق شکایات گزشتہ کئی سالوں سے چلی آرہی ہیں لیکن افسوس کہ کسی حکومت نے پردیسیوں کے مسائل کے حل کے لئے کوئی پیش رفت نہیں کی یہاں مقیم پاکستانیوں کو اپنے ملک سے دور کرنے اور ان سے میل ملاپ میں رکاوٹ ڈالنے کےلئے پی آئی اے نے مانچیسٹر سے پاکستان ٹکٹوں کو بلیک کرنا اور ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ کر کے اپنی ساکھ بری طرح سے متاثر کی جس سے پی آئی اے کو کروڑوں کا نقصان ہوا وزیراعظم کو مبشر شجاعت عظیم نے فون پر بات چیت کرتے ہو ئے معاملات کو حل کرنے اور ذمہ داروں کو سزا دینے کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن ابھی تک جہاز خالی پاکستان جا رہے ہیں لیکن ٹکٹیں دستیاب نہیں حکومت سے گزراش ہے کہ وہ پی آئی اے کے سسٹم کو بہتر بنائیں عوام سے ان کا پاکستان سے رشتہ نہ توڑیں بلکہ زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں یہ نہ ہو کہ یورپ و برطانیہ کے کشمیری پاکستانی بیرون ملک سڑکوں پر نکل آئیں اور اپنے اداروں کا بائیکاٹ کردیں لہٰذا پردیسیوں کہ مسائل فی الفور حل کئے جائیں۔ (چودھری غلام حسین یوکے)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024