مکرمی! آپ کے روزنامہ کی وساطت سے ہم پی ٹی سی ایل کے ارباب اختیار سے اور خصوصی طور پر صدر پی ٹی سی ایل سے گذارش کرتے ہیں کہ جس طرح پر فارمنس الاﺅنس کے نام پر سٹاف پر ظلم کیا جا رہا ہے اس کا نوٹس لیں کیونکہ اس میں صرف ان لوگوں کو نوازا جاتا ہے جس کے متعلقہ آفیسر سے ذاتی تعلقات اچھے ہوں۔ جو محنت ایمانداری سے کام کرتے ہیں ان کو یکسر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ بے شک آپ مثال کے طور پر لاہور شہر کو لے لیں یہاں پر جتنا کام انڈر پاس اور فلائی اوور اور میٹروبس کی وجہ سے متاثر ہوا ہے اور اس کام کو ٹھیک کرنے میں جتنی محنت لائن مینوں نے کی اس کی مثال نہیں ملتی ۔ اور اس کے صلے میں سب سے کم کارکردگی الاﺅنس لائن کو ہی دیا گیا۔ لائن مینوں کے پاس کوئی ٹول کٹ بھی نہیں ہے اور نہ ہی رابطہ کرنے کے لئے موبائل فون ہے۔ ایک سال پہلے دی گئی موٹر سائیکلوں کو پٹرول ابھی تک نہیں دیا گیا۔اس ظالمانہ پالیسی کا خاتمہ کیا جائے۔ (منجانب: منظور احمد، لاہور، لائن مین )
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38