مکرمی!امید ہے کہ ایمان و صحت کی بہترین حالت میں ہوں گے۔ آپ کی توجہ ایک ملکی مسئلے کی طرف مبذول کروانا ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو معرض وجود میں آئے ہوئے 66 سال کا عرصہ گزر گیا۔ ہم نے زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ معاشی، معاشرتی، تعلیمی، ثقافتی ومذہبی آزادی کے لئے ایک خلہ حاصل کیا تھا۔ مگر اتنا عرصہ گزر جانے کے باوجود یہ ایک افسوسناک حقیقت ہے کہ ہم الگ وطن کی حد تک آزاد ہیں۔ ہماری ذہنیت غلامانہ ہے۔ ہمارے ہر کام میں غیروں کی نقالی پائی جاتی ہے۔ہمارے فیصلے دوسروں کے مرہون منت ہیں۔ ہم نے آج خوداری کا سبق بھلا دیا ہے۔ ملک کو معاشی رخصتی طور پہ خود کفیل بنانے کے لئے خود اپنے ملک کے لوگوں کی خدمات حاصل کی جائیں۔ وہ بیرونی امداد جو ہمیں کڑی شرائط کے بعد ملتی ہے۔ اسے ترک کر دینا چاہئے اپنے وطن کے زہین اور قابل لوگوں کو آگے آنے کا موقع دیاجانا چاہئے۔ (فائقہ سید، بہاول پور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38