مکرمی! مہنگائی کے اس دور میں جہاں مڈل کلاس والدین کیلئے بچوں کو تعلیم دلانا پہلے ہی مشکل ہو چکا ہے۔ اپنا پیٹ کاٹ کر بچوں کی تعلیم اور ان کی اکیڈمی کی بھاری فیس ادا کر رہے ہیں ان پر مزید ظلم یہ ہے کہ اکیڈمی مالکان ٹیسٹ سیشن کے نام پر ان سے مزید غنڈہ ٹیکس وصول کر رہے ہیں، جوکہ ان کی آمدنی بڑھنے کا بہترین ذریعہ بن گیا ہے۔ لیکن غریب والدین کیلئے یہ فیس ادا کرنا ان کی استطاعت سے باہر ہے اور اگر وہ یہ فیسیں ادا نہیں کرتے تو بچوں کو مزید جرمانے اور نام خارج کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ میری ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ اکیڈمی مالکان کو ٹیسٹ سیشن‘ بلڈنگ فنڈ کے نام پر ناجائز طور پر غنڈہ ٹیکس وصول کرنے سے روکنے کے عملی اقدامات کریں تاکہ غریبوں کے بچے بھی تعلیم حاصل کر سکیں۔ (کریم بخش، محمود آباد بیگم پورہ لاہور)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024