مکرمی! محرم الحرام ہمیں آپس میں پیار محبت و یگانگت اور قربانی کا درس دیتا ہے اس اسلامی سال کے ماہ مقدس کے آتے ہی جگہ جگہ امن و امان قائم کرنے اور فضاء پر امن بنانے کیلئے اقدامات کئے جاتے ہیں اور اپنا مذہب نہ چھوڑو اور دوسرے کے مذہب کو نہ چھیڑو کے سلوگن پر عمل درآمد کے وعدے کئے جاتے ہیں اس ماہ میں ہماری دینی و ملی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے علاقوں میں امن و امان کیلئے سرگرم ہو جائیں امن ہو گا تو ہم بھی پرسکون ہونگے۔ ہمیں فرقہ ورانہ کشیدگی کے تمام مظاہر کو ختم کرنے کیلئے میدان عمل میں نکلنا ہو گا اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ تم سب مل کر اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑو اور جدا جدا نہ ہو۔ رب العزت سے دلی دعا ہے کہ محرم الحرام امن و امان اور خیریت سے گزر جائے اور اللہ تعالیٰ ہمارے پاکستان کو دشمنوں کے ناپاک عزائم اور فرقہ واریت کے ناسور سے محفوظ فرمائے اور ہمیں اس کی سلامتی اور بقاء استحکام کیلئے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین (محمد سرفراز خان ممبر ضلعی امن کمیٹی ٹائون شپ، لاہور)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024