مکرمی! بات دارصل یہ ہے کہ جس مقصد کے لئے ہم نے اپنے وطن عزیز کو حاصل کیا تھا وہ مقصد آج پورا نہیں ہو رہاہے قائداعظم، علامہ اقبال اور دوسرے لوگوں نے اس وطن عزیز کو حاصل کرنے کیلئے بہت سی کوششیں کی ہیں۔ پاکستان کو الگ وطن اس لئے بنایا تھا کیونکہ ہماری تہذیب و ثقافت ، رسم ورواج ان سے الگ تھے مگر آج ہمارے لباس، رسوم وغیرہ سب انہی لوگوں سے مل رہے ہیں اس بے حیائی اور دھرنوں وغیرہ کی وجہ سے پاکستان میں سے امن و سکون اٹھ گیا ہے معاشرے کے ماحول خراب ہو رہے ہیں اور جو بھی حکمران آتا ہے وہ صرف اپنے ہی مفاد کے بارے میں سوچتا ہے (طوبیٰ مریم طاہر جامعة المحصنات ٹوبہ ٹیک سنگھ)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024