مکرمی! عوام مہنگائی‘ غربت‘ بجلی‘ گیس کے ناجائز بلوں اور بیروزگاری تلے پس رہے ہیں۔ کسی بھی حکمران کو عوام کا خیال نہیں۔ حالات آہستہ آہستہ چل کر اس جگہ پر پہنچ چکے ہیں کہ عوام کا صبر ختم ہو گیا ہے مگر کسی بھی ادارے کو اپنی عوام کی مدد کرنے کا خیال نہیں آیا۔ اب تو یہ نہ ہو کہ اپنے حالات سے تنگ آکر عوام آتش فشاں کی طرح پورے ملک میں پھٹ جائیں۔ حکمران‘سب ادارے یہ سوچیں اور فوراً عوام کو ریلیف دیں تاکہ عوام اپنے آپ کو انسان سمجھیں نہ کہ جانور جن پر جتنا بھی ظلم ہو وہ چپ رہے ہیں۔(راغب صدیقی۔ سیالکوٹ)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38