مکرمی! کینال روڈ، راوی پل اور سگیاں راوی پل پر صدقے کا غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والے مرد و خواتین اور بچوں کا ایک ہجوم نظر آتا ہے۔ یہ لوگ گائے۔ بھینس کے پھیپھڑوں کے گوشت کو سرخ رنگ کر کے لے آتے ہیں۔ اب صورتحال یہ پیدا ہو گئی ہے راوی پل کی فضائوں میں سارا دن چیلیں، کوے پرواز کرتے دکھائی دیتے ہیں جن سے ایئرٹریفک کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں بلکہ راوی پُل پر رش ہونے کی وجہ بھی یہی لوگ ہیں۔ مختلف مقامات پر جاری چیل گوشت کی فروخت لاہور شہر کے حُسن کو ماند کر رہی ہے۔ انتظامیہ ایسا انکے خلاف کریک ڈائون کرے۔(ظہیر حسین سلہری، جبال تحصیل ظفروال ضلع نارروال )
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38