مکرمی! روزمرہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام لوگوں کی قوت خرید تقریباً ختم ہی کر دی ہے۔ ہر دو تین ماہ کے بعد کسی نہ کسی بہانے اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں۔ مہنگائی کے پیش نظر حکومت نے بچت بازار لگانے کا اہتمام کیا لیکن اس میں بھی عوام کو کچھ فائدہ نہ ہوا کیونکہ ان بازاروں میں ہر چیز کم کوالٹی کی دستیاب ہوتی ہے اور قیمت عام مارکیٹ ریٹ کے برابر ہی ہوتی ہے۔ اب ماہ رمضان کی آمد ہے اور اس کے ساتھ ہی دکانداروں کی کمائی کا سیزن شروع ہونے والا ہے اور ہر شے کی قیمت منہ مانگی وصول کی جائے گی۔ اس لئے میری حکومت سے گزارش ہے کہ براہ کرم بچت بازار میں اشیاء کی کوالٹی کو بہتر بنائیں اور قیمتیں بھی کم رکھیں تاکہ بچت بازاروں کا فائدہ عام عوام کو پہنچ سکے۔ (انعم سلطان لاہور گیریژن یونیورسٹی)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024