ہاﺅسنگ سکیم میں پلاٹ

ایڈیٹر  |  مراسلات

مکرمی! آپکے اخبار کے توسط سے جناب چیف جسٹس صاحب سے گذارش کرنا چاہتا ہوں کہ 2005ءکے شروع میں اخباروں میں سکیم کے اشتہار آئے بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح میں نے بھی 250 گز کے دو عدد پلاٹ بک کروا دیئے کمپنی کا نام تھاAccurale Builders Constructors اس کےلئے140,000 ایک پلاٹ کا ڈرافٹ بھیجا یوں2005 میں 280,000 ادا کئے اس کے بعد بہت سے خط آتے رہے کہ مزید پیسے جمع کروائے جائیں لیکن وہاں اب نظر آتا ہے کچھ بھی نہیں۔ اب سنا ہے کہ کیس نیب میں ہے۔ ہم دو چار لوگوں نے مل کر ایک درخواست نیب میں دی تھی۔ اس کے جواب میں کہا گیا کہ کیس چل رہا ہے لیکن عرصہ8 سال ہو گیا ابھی تک کچھ نہیں ہوا۔ میں آپ سے گذارش کرتاہوں کہ اس کا نوٹس لیا جائے تاکہ ایک عام آدمی کا بھلا ہو سکے اور ہماری اصل رقم یا بمع مارک اپ واپس دلائی جائے۔ میرے پلاٹس کی بکنگ کی تفصیل یوں ہے۔
1)S.No 300 Reg No B193 Dated29\3\05
2)S.No1942 Reg No 1233 Dated15\4\05
(محمد نسیم ولد عبدالعزیز گلی نمبر51 پورن نگر عقب مشن ہسپتال سیالکوٹ0300-6199443)