درخواست برائے مالی امداد

ایڈیٹر  |  مراسلات

مکرمی! میں ضلع پاکپتن کا رہائشی ہوں اور لاہور میں ایک پیزا شاپ پر 6500 روپے ماہوار پر ملازم ہوں۔ میرے والد صاحب کا انتقال ہو چکا ہے۔ میری چھ بہنیں اور دو چھوٹے بھائی ہیں جو پاکپتن میں کرائے کے مکان میں مقیم ہیں۔ دو بڑی بہنیں ماشاءاللہ شادی شدہ ہیں، باقی ایک بہن گھر میں سلائی کا کام کرتی ہے جس کی مالی حالات کی وجہ سے شادی دو دفعہ رک چکی ہے۔ باقی بہن بھائی مجھ سے چھوٹے ہیں جو پڑھ رہے ہیں۔ اب پھر باجی کی شادی عیدالفطر کے بعد طے ہے۔ میرے اتنے وسائل نہیں کہ اس فرض سے سبکدوش ہو سکوں۔ مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ میری مالی مدد کی جائے۔ (مجتبیٰ حیدر 0321-6054990، 0342-7774785)