مکرمی! اپریل فول کا تہوار سراسر غیر اسلامی تہوار ہے کیونکہ ہمارے مذہب میں جھوٹ بولنا منع ہے۔ اس لئے کسی کو جھوٹ بول کر پریشان کرنا اس سے بڑا جرم ہے۔ تاریخ کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ اس روز مسیحی حکمرانوں نے ہزاروں مسلمانوں کو جھوٹ بھول کر صلح کے لئے بلایا اور بعدازاں ان کا قتل عام کیا۔ اس لئے مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ یہ دن منانے سے باز رہیں۔ ایک دوسرے کو جھوٹ بول کر بلاوجہ پریشان نہ کریں۔ اس قسم کی حرکت سے بہت سے لوگوں اور گھرانوں کو شدید کوفت ہوتی ہے۔ ویسے بھی پہلے ہی کیا ہمارے ملک میں کم جھوٹ بولا جاتا ہے۔ ہمارے ہاں تو عام آدمی سے لے کر حکمران سیاستدان سے لے کر دکاندار تک سب کا کام ہی لگتا ہے جھوٹ بولنا رہ گیا ہے۔ (سلیم احمد اعوان شیخو سیالکوٹ)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024