مکرمی! پاکستان میں موبائل فون کا استعمال روز بروز بڑھ رہا ہے اور نوجوان نسل خصوصی طور پر اس میں دلچسپی رکھتی ہے۔ تصویر کا دوسرا رخ دیکھیں تو موبائل فون اور انٹرنیٹ موجودہ نوجوان نسل اور خاص طور پر والدین کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں۔ بہت سے معاشرتی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے لئے اور جدید معلومات حاصل کرنے کے لئے تو موبائل فون اور انٹرنیٹ کا استعمال کرنے دیں لیکن اس کا منفی استعمال نہ ہونے دیں اور خاص طور پر سکول لیول کے بچوں کو سختی سے ان کے استعمال سے روکیں۔ (شبیر احمد.... لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38