مکرمی! جناب موضع منڈی جھبراں تحصیل و ضلع شیخوپورہ تقریباََ تیس ہزار کی آبادی پر مشتمل ہے مگر یہ علاقہ نوجوانوں کے کھیلنے کےلئے گورنمنٹ کے منتخب کردہ گراﺅنڈ سے محروم ہے جبکہ محکمہ اوقاف کا تقریباََ پانچ ایکڑ کا رقبہ قصبے کے اندر موجود ہے جو کہ کسی مصرف میں نہ ہونے کی وجہ سے فلتھ ڈپو بنا ہوا ہے۔ جناب نہایت ادب سے التماس کی جاتی ہے کہ یہاں ایک عدد بہترین گراﺅنڈ بنانے کی اجازت دی جائے یہ ایک اچھا اقدام ثابت ہوگا جس سے نوجوان طبقے کو کھیلوں کے لئے خوشگوار ماحول میسر ہوگا۔(انعام الرحمان غلہ منڈی جمبڑاں شیخوپورہ)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38