حرمین الشریفین کا تحفظ سعودی عرب ہی نہیں عالم اسلام کی ذمہ داری ہے:حافظ سعید
لاہور ( سپیشل رپورٹر) امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ حرمین الشریفین کا تحفظ صرف سعودی عرب ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کی ذمہ داری ہے۔ انہوںنے کہاکہ یمن کی موجودہ صورتحال اسلام دشمن قوتوں کی خوفناک سازشوں کا نتیجہ ہے۔عالم اسلام کو جمع ہو کراپنا محاسبہ کرنا چاہئے اورسب کو متحد ہوکر سرزمین حرمین الشریفین کا تحفظ اپنا دینی فریضہ سمجھ کرادا کرنا چاہیے۔سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے دفاع کیلئے کردار اد اکیا ہے۔دشمن کی سازشیں ناکام بنانی چاہئیں۔