ایران کے کونسل جنرل کی منظور وٹو سے ملاقات باہمی امور اور یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور(خبر نگار)اےران کے کونسل جنرل محمد حسےن بنی اسدی نے گذشتہ روز پےپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر مےاں منظور احمد وٹو سے انکی رہائش گاہ ماڈل ٹاﺅن مےں ملاقات کی ،بعد مےں مےڈےا سے باتےں کرتے ہوئے مےاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ ےمن کی صورتحال پر بھی تبادلہ خےال کےا۔منظور وٹو نے کہا کہ پاکستان کو مذاکرات کے ذرےعے حل تلاش کرنے مےں پوری مدد کرنی چاہےے۔ پاکستانی قوم برادر ملک سعودی عرب کی علاقائی سا لمےت پر آنچ نہےں آنے دےگی ،اےران کے کونسل جنرل نے بتاےا کہ اےران کے پاکستان سے تعلقات بہت گہرے ہےں۔ انہوں نے امےد ظاہر کی کہ پاکستان ےمن کے سفارتی اور سےاسی حل کے لےے اےک بھرپور کردار ادا کرے گا۔