لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کیلئے 36مزید امیدواروں نے کاغذات جمع کروا دیئے، تعداد42ہو گئی
لاہور(خبرنگار) لاہور کنٹونمنٹ اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے 20حلقوں کیلئے36مزید امیدواروں نے کاغذات نامزدگی گزشتہ روز جمع کروا دیئے ، اس طرح 25 اپریل کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند 42 امیدوار اب تک میدان میں آ چکے ہیں، اس حوالے سے کنٹونمنٹ بورڈ ز کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا، کاغذات نامزدگی سیاسی جماعتوں سے وابستگی کے مطابق وصول کےے جائیں گے اور جو حضرات پہلے کاغذات نامزدگی جمع کروا چکے ہیں انہیں اپنی سیاسی جماعت سے وابستگی کا ثبوت دینا ہوگا۔