ینگ ڈاکٹرز مطالبات کے حق میں آج سڑکیں بلاک کر کے لاہور جام کرینگے
لاہور (نیوزرپورٹر) ےنگ ڈاکٹرز آج سڑکیںبلاک کرکے لاہور جام کریں گے۔ ایسوسی ایشن نے پنجاب گورنمنٹ کو پریس کانفرنس کے ذریعے 31مارچ کو سڑکیں بند کرنے کی وارننگ دی تھی۔ ڈاکٹرز ساڑھے دس بجے سے دوپہر دو بجے تک روڑ جام رکھیں گے۔ ڈاکٹر عامر بندیشہ کا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال اور شیخ زاید کے ڈاکٹرز کینال روڑ بلاک کریں گے۔ گنگا رام ہسپتال اور میو ہسپتال کے ڈاکٹرز مال روڑ بند کریں گے، چلڈرن ہسپتال اور لاہور جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز فیروز پور روڑ جبکہ سروسز اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز جیل روڑ بلاک کریں گے اور ےہ سلسلہ تین ہفتوں تک جاری رہے گا اس کے بعد سپریم کونسل کا اجلاس بلا کر کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔