سرمد علی اے پی این ایس کے صدر، مسعود حامد سیکرٹر ی جنرل منتخب
کراچی(پ ر)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس گذشتہ روز کوسید سرمد علی کی صدارت میں اے پی این ایس ہاو¿س کراچی میں ہوا۔ جس میں 2013-14 کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کا انتخاب ہوا۔ جنہوں نے سید سرمد علی کو صدر، مسعود حامد کو سیکرٹری جنرل، ڈاکٹر جبار خٹک کو سینئر نائب صدر، امتنان شاہدکو نائب صدر، منیر جیلانی کو جوائنٹ سیکرٹری اور وسیم احمد کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا بعدازاں سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس سید سرمد علی کی صدارت میں ہوا جس میںگزشتہ سال کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رپورٹ اور سالانہ حسابات کی رپورٹ منظور کی گئی۔ جنرل کونسل میںملک بھر سے آئے ہو ئے147 ارکان نے شرکت کی۔ جنرل باڈی نے یونس ریاض(چیف الیکشن کمشنر)، عثمان عرب ساتی اور ناصر داد بلوچ کو الیکشن کمیشن کا رکن منتخب کیا۔ الیکشن کمیشن نے 2013-14 کی ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے الیکشن کرائے جس کے نتیجہ میں کراچی روزنامہ نشستیں: انورفاروقی آغاز، ڈاکٹر جبار خٹک، عوامی آواز، ارشد زبیری بزنس ریکارڈر، مختار عاقل، جرات، نجم الدین شیخ دیانت، الیاس شاکرقومی اخبار، لاہور روزنامہ نشستیں: مسعود حامدڈان، سرمد علی جنگ، امتنان شاہد، خبریں، رمیزہ مجید نظامی نوائے وقت، عمر مجیب شامی، پاکستان، لاہور، راولپنڈی/اسلام آبادروزنامہ نشستیں: خوشنود علی خان صحافت (اسلام آباد)، مہتاب خان اوصاف (اسلام آباد)، بلوچستان روزنامہ نشستیں : وسیم احمد عوام(کوئٹہ)، سید فصیح اقبال، بلوچستان ٹائمز(کوئٹہ)، خیبر پختون خواہءروزنامہ نشستیں: سید ایاز بادشاہ، مشرق (پشاور)، پیر سفید شاہ ہمدرد، وحدت (پشاور)، سندھ ماسوائے کراچی روزنامہ نشستیں: جاوید مہر شمسی، کلیم (سکھر)، محمد اسلم قاضی، کاوش(حیدرآباد)، پنجاب ماسوائے لاہور/راولپنڈی/اسلام آباد روزنامہ نشستیں: ممتاز اے طاہر، آفتاب (ملتان)، ہمایوں طارق، بزنس رپورٹ(فیصل آباد)، سید محمد منیر جیلانی، پیغام (فیصل آباد)جنرل نشستیں میٹروپولیٹن روزنامے: اعجاز الحق، ایکسپریس(کراچی)، فیصل زاہد ملک، پاکستان آبزرور(اسلام آباد)، جنرل نشستیں (ریجنل روزنامے):ہمایوں گلزار، سیادت(بہاولپور)، جمیل اطہر، تجارت (گوجرانوالہ)، جرائد نشستیں: عامر محمود، ماہنامہ کرن ڈائجسٹ، کراچی، مشتاق قریشی، ماہنامہ نئے افق (کراچی)، سردار خان نیازی، ماہنامہ نیا رخ(کراچی)، ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی، ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ، کراچی، نیوز اینڈ نیوزکمنٹس جرائد (پنجاب/خیبر پی کے) نشست :رحمت علی رازی، : ہفت روزہ عزم (لاہور)، نیوز اینڈ نیوز کمنٹس جرائد(سندھ/بلوچستان) نشست: قاضی اسد عابدپندرہ روزہ عبرت، حیدرآباد بلا مقابلہ منتخب ہوئے جبکہ نیوز اینڈ نیوز کمنٹس جرائد(جنرل) نشست پر ریاض احمد منصوری ماہنامہ کرکٹر، کراچی کو خفیہ رائے دہی کے ذریعے منتخب کیا گیا۔ نو منتخب صدر نے فوزیہ شاہین (ماہنامہ دستک، کراچی) کو خواتین ناشرین کی نشست پر نامزد کیا، جس کی ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ طو رپر منظوری دی۔
اے پی این ایس