آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی پیغمبر کی توہین کی اجازت نہیں دی جا سکتی: مقررین سیمینار
لاہور (پ ر) ورلڈ کونسل آف ریلیجنز کے زیراہتمام ’’یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی‘‘ میں ایک بین المذاہب سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں اظہار رائے کی آزادی پر شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ فرانس میں چھپنے والے خاکوں اور معاشرے میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے حوالے سے مقررین کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مذہب کسی دوسرے مذہب اور کسی بھی پیغمبر کی توہین کی اجازت نہیں دیتا۔ اظہار رائے کی آزادی کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا جائے۔ سیمینار سے پشپ منور رمل شاہ، ہندو کمیونٹی سے پنڈت بھگت لال، مولانا عبدالخبیر آزاد، حافظ نعمان حامد اور ڈاکٹر عابد شیروانی نے خطاب کیا۔